ایل جی کے سابق مشیر بصیر احمد خان کی رہائش گاہ پر سی بی آ ئی کا چھا پہ

ایل جی کے سابق مشیر بصیر احمد خان کی رہائش گاہ پر سی بی آ ئی کا چھا پہ
سرینگر /12 اکتوبر/سی این ایس / برطرفی کے ایک ہفتہ بعدسی بی آئی نے جعلی بندوق لائسنسسز کیس کے سلسلے میں منگل کی صبح لئفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے سابق مشیر بصیر احمد خان کی رہائش گاہ پر چھا پہ مارا ہے۔

سی این ایس کے مطابق پولیس کے ہمراہ نئی دہلی کی ایک سی بی آئی ٹیم نے بصیر احمد خان کی رہاش گاہ واقع بلبل باغ باغات پر چھاپہ مارا اور پولیس کے تعاون سے گھر میں موجود اہم ریکارڈ اور دستاویزات کی چھان بین کی۔ معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی کے اہلکار جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران غیر قانونی طور بندوقوں کی لائسنس فراہم کرنے کے ایک اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں بصیر خان کے رول کی چھان بین کررہے ہیں.

خیا ل رہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹیو سکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی اجازت کے بعد انہیں ایک ہفتہ قبل ہی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں