علامتی تصویر
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پونچھ میں سرچ آپریشن دوسر ے روز بھی جاری

پونچھ ضلع کے مینڈھر میں نار خاص جنگل کے علاقے میں جھڑ پ کے بعد سرچ آپریشن دوسر ے روز بھی جاری رہا۔ جمعرات کی شام کو وہاں آپریشن کے دوران شدید فائرنگ ہوئی اور اس کے بعد رائفل مین وکرم سنگھ نیگی اور رائفل مین یوگمبر سنگھ شدید زخمی ہوئے اور بعد میں دم توڑ گئے۔

اس کے بعد جمعہ کو دن بھر اس علاقے کو سیل کیا گیا اور فوجی کی مزید کمک طلب کی گئی اوروسیع پیمانے پر تلاشیاں شروع کی گئیں پونچ راجوری کو ملانے والے شاہرا ہ پربھی خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔

فوج کی جانب سے ڈرون اور فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے اور یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ایک دفاعی ترجمان نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے نار خاص جنگل میں فوج نے جمعرات کی شام ایک آپریشن شروع کر دیا جو ہنوز جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی جار ہے تاہم ابھی تک ممکنہ طور پر وہاں موجود جنگجوؤں کیساتھ رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔فوج کو خدشہ ہے کہ جنگجو آس پاس کے جنگلاتی علاقے میں کہیں چھپے بیٹھے ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں