بیرون ملک پڑھیں بھی اورکمائیں بھی،ویزاسمائل انٹرنیشنل جموں میں متعارف

آسٹریلیامیں مقیم ’ویزاسمائل انٹرنیشنل‘رجسٹرڈ امیگریشن کنسلٹنٹ آرگنائزیشن نے جموں میں اپنا دفتر کھولتے ہوئے جموں وکشمیرکے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع تلاشنے کی راہیں ہموارکردی ہیں۔یہ تنظیم انٹرنیشنل ایجوکیشنل کنسلٹنسی، امیگریشن، ورک ویزا،مستقل رہائش اور بہت سی خدمات/نوجوانوں کو ایک ونڈو پر فراہم کرے گی۔ یہ اُن خواہش مندوں / طلباء / نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھولے گا جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہاں پریس کلب جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ’ویزاسمائل انٹرنیشنل‘جموں کی منیجنگ ڈائریکٹر ومعروف کاروباری سماجی شخصیت روچی چوہان خان نے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں عوام میں عام تاثر یہ ہے کہ بہت سارے پیسے خرچ ہونگے جو کہ حقیقت نہیں بلکہ یہ سستی ہے، آپ اپنی منتخب کردہ منزل پر پہنچنے کے دن سے کمائی شروع کر سکتے ہیں۔

امیدواروں کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے دوران ملازمت کے بہت سارے مواقع میسر ہوں گے۔ ایک بار جب آپ تعلیم مکمل کرلیں تو ورک ویزا کے امکانات زیادہ روشن ہوتے ہیں۔ اس تنظیم کا آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، امریکہ اور سنگاپور کے250 سے زائد کالجوں کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔

مسز روچی چوہان خان نے نوجوانوں کو ان کے خوابوں کو شرمندہئ تعبیر کرنے اور اپنی شناخت بنانے میں مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا کیونکہ ویزاانٹرنیشنل ”پڑھیں اورکمائیں بھی“کے تصور کے ساتھ مناسب اخراجات پر بین الاقوامی تعلیم تک آسان رسائی کے ذریعے طلباء کے لیے نئے راستے کھول رہی ہے۔

مسز روچی چوہان خان نے مختلف ممالک کی طرف سے فراہم کردہ تعلیمی فوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام ممالک میں طلباء کی جذب کی شرح بعض ممالک میں بہت زیادہ ہے۔ تمام ممالک اپنے مطلوبہ ہنر مند پیشوں کی فہرست مشتہرکرتے ہیں اور انہیں اپنی مہارت کی بنیاد پر مستقل رہائش فراہم کرتے ہیں۔

ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ وقت کی ضرورت ہے جب ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے کافی مواقع نہیں مل رہے ہیں اور تقرریوں کے لیے کافی راستے نہیں ہیں۔مسز روچی چوہان خان نے کہا کہ وہ پہلے ہی گزشتہ 21 برسوں سے تعلیمی شعبے میں کام کر رہی ہیں اور کمپیوٹرونکس اور سائبرنیٹکس کے میدان میں کئی سنگ میل طے کر چکی ہیں۔ ہم پہلے ہی اپنے لوگوں کا اعتماد اور بھروسہ جیت چکے ہیں۔

ہمارا مقصد نوجوانوں کی مدد کرنا اور انہیں یہ تمام خدمات سستی قیمت پر ایک چھت تلے فراہم کرنا ہے،اُنہوں نے مزیدکہاکہ ان کے علاوہ شمالی ہند کے میٹرو شہروں میں بھی شاید ہی کوئی ایسی تنظیمیں ہوں جو آپ کو ایک چھت تلے بین الاقوامی تعلیمی مشاورت اور ویزا کی سہولت مہیا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں