پلوامہ میں دس نوجوان گرفتار:سبھی افراد کو پی ایس اے کے تحت کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا گیا

پلوامہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ہاتھوں چھاپوں کے دوران گرفتار دس نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کردیا گیا ہے۔سی این ایس کو سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے پلوامہ کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دس نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

زرائع کے مطابق گرفتار نوجوانوں میں سجاد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن گوسو پلوامہ،منظور احمد ولد غلام محمد میر ساکن کسری گام کاکاپورہ،منظوڈ احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ساکن پہو پلوامہ،عمران فیاض میر ساکن لرو کاکاپورہ،شاہد گلزار گنائی ساکن پنجرن پلوامہ،سہیل مسعود بٹ ساکن آری ہل پلوامہ،اویس محراج گنائی ستھرگنڈ کاکاپورہ،شاہجہاں پنڈت ولد غلام رسول ساکن کریم آباد پلوامہ،ساقب کبیر میر ساکن ڈلی پورہ پلوامہ،جہانگیر اکرم ساکن وہی بگ پلوامہ شامل ہیں۔

سرکاری زرائع کے مطابق وادی میں جاری غیر یقینی صورتحال کے بیچ ان نوجوانوں کو گزشتہ ہفتے گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ گرفتار نوجوانوں پر ملک دشمنی کے الزامات عائد کردیے گئے ہیں۔سرکاری زرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں گزشتہ روز کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کردیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں