ہ اکتوبر فو ج کیلئے خونین ثا بت۔ جنگجومخالف آ پریشنز میں کم از کم 10 فوجی اہلکار ہلاک

س سال کا رواں مہینہ یعنی اکتوبر فو ج کیلئے خونین ثا بت ہوا ہے۔ رواں ماہ اکتوبر میں جموں و کشمیر میں جنگجومخالف آ پریشنز میں کم از کم 10 فوجی اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ رواں سا ل میں اب تک مجموعی طور22 فو جی،12 پولیس اہلکار، 3 سی آر پی ایف اہلکار،34 شہری اور131 جنگجو مار ے جا چکے ہیں۔

سی این ایس کے مطابق اس سال اب تک جنگجومخالف کاروائیوں کے دوران کئی افسران سمیت20 فوجی مارے گئے ہیں۔ 22 فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں رواں سال برادرکشی کے ایک واقعہ میں ایک فوجی ازجان ہوا۔ ماہ اکتوبر میں کم از کم 10 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

سال کے ماہ جنوری اور جولائی میں بالترتیب4 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ مئی اور جون میں کسی فوجی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فروری، مارچ، اپریل اور اگست میں ایک ایک فوجی ہلاک ہواہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ22 مہلوک فوجیوں میں سے راجوری کے سندربنی اور نوشہرہ سیکٹرز میں سرحد پار فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ سندربنی، تھنامندی، مینڈھر اور پونچھ میں دراندزی کے تین الگ الگ واقعات میں چار فوجی مارے گئے۔ پونچھ میں جاری آپریشن میں 2 جے سی او سمیت کم از کم 9 فوجی مارے گئے ہیں۔
وادی کشمیر میں مختلف جھڑ پو ں کے دوران تین فوجی اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ بجبہاڑہ میں جنگجوؤں نے ایک علاقائی فوجی اہلکار سلیم اخون کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستان کی گولہ باری سے ایک سپاہی رویندرا ہلاک ہوگیا۔ سندربنی راجوری میں پاکستان کی گولہ باری میں ایک اور سپاہی سپاہی لکشمن ہلاک ہوگیا۔ جے کے 10رائفلز کا ایک سپاہی حوالدار نرمل سنگھ پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں سرحد پار فائرنگ سے مارا گیا۔
10 جے اے کے سے ایک اور سپاہی نشانت شرما جو راجوری سرحد پار فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ادھم پور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 24راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والا ایک سپاہی دیپک کمار جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شمشان پورہ سبحان پورہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہوگیا اس دھماکے میں تین فوجی زخمی ہوئے۔

شوپیاں کے وانگام میں فائرنگ سے ایک سپاہی پنکو کمار ہلاک اور دو دیگر فوجی زخمی ہوگئے۔پلوا مہ کے ہانجن گاؤں میں جھڑ پ کے دوران 44 آر آر حوالدار کاشیناتھ کا ایک سپاہی مارا گیا۔ راجوری کے سندربنی سیکٹر میں دراندازوں کے ساتھ مقابلے کے دوران دو فوجی ہلاک ہوگئے۔جموں کے پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں ایل او سی کے ساتھ کے جی سیکٹر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سپاہی کے ویدیا ہلاک ہوگیاہے۔ ایک جے سی او صوبیدار رام سنگھ تھانامندی راجوری مقابلے میں مارا گیا ہے۔

پونچھ کے جنگل میں جاری عسکریت پسندی کے آپریشن میں 2جے سی اوز سمیت نو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ کل، ایک سپاہی کرنویر درگاد شوپیاں جھڑ پ میں مارا گیا۔ اس کے علاوہ کپواڑہ کے علاقے لسی پورہ سوگام میں جھڑ پ کے دوران ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا۔اس سال اب تک مجموعی طور22 فو جی،12 پولیس اہلکار، 3 سی آر پی ایف اہلکار،34 شہری اور131 جنگجو مار ے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں