سر ینگر، بارہمولہ اور سوپور میں تلاشیاں کسی کی گرفتار ی کوئی اطلاع نہیں
خبراردو
سر ینگر : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کی صبح سرینگر کے مضافات میں واقع نیو کالونی سمر بگ لسجن کے علاوہ بارہمولہ اور سوپور میں چھاپے مارے ہیں۔ سی این ایس کے مطابق این آئی اے نے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ جمعہ کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے ہیں۔
یہ چھاپے مبینہ ٹرر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔اطلاع کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ہمراہ این آئی اے نے سرینگر کے مضافات میں واقع نیو کالونی سمر بگ لسجن کے علاوہ بارہمولہ اور سوپور میں چھاپہ ماری کی ہے۔
مذکورہ ایجنسی نے سمر بگ میں عامر احمد گوجری کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے تاہم کسی کی گرفتار ی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔