جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ جیسے اہم فریضے پر پابندی جاری

نوہٹہ میں فورسز کی تعیناتی۔لوگ مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ آ ئے

سر ینگر: تاریخی جامع مسجد میں آ ج ایک مرتبہ پھر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جسکے بعد نماز جمعہ میں شرکت کی غر ض سے وہاں پہنچنے والے لوگ مایوس ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ آ ئے ہیں۔ سی این ایس کے مطابق صبح سویرے سے ہی جامع مسجد سمیت پورے علاقے میں فورسز کو تعینات کردیا گیا چنانچہ جب انجمن اوقاف کے ملازمین نے اذان اور نماز کیلئے جامع مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں مسجد پاک کے دروازہ کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد شریف کے اندر کسی بھی نمازی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ البتہ درگاہ حضرت بل اور وادی کی جنوب و شمال کی مساجد میں جمعہ کی اذان کی صدائیں سنائی دیں۔ آثار شریف درگاہ حضرت بل سمیت دیگر تمام درگاہوں، امام باڑوں، آستانوں اور دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی امسال صرف6اگست کو ہی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔ اس کے بعدجامع مسجد کو جمعہ اجتماعات کیلئے بند رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں