کپوارہ میں سڑک حادثہ

ایک32سالہ جوان جابحق تین دیگر زخمی

سر ینگر:کپوارہ کے کرال پورہ میں سڑک حادثے میں ایک 32 سالہ جوان جابحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔سی این ایس کے مطابق کپوارہ جا رہی ایک گاڑی JK01V.9561 پیر کی صبح کرال پورہ کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیا لیکن ان میں سے ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لا کر راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد کرالپورہ وارسن کے رہنے والے ہیں اور ایک بارات کے ساتھ کرناہ گئے تھے اور واپسی بھی اْن کی گاڑی کرناہ کپواڑہ شاہراہ پر ڈرئیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی۔

حا دثے میں متوفی کی شناخت32 سالہ نثار احمد خان ولد غلام حسن خان ساکن کرال پورہ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت اقبال احمد ولد عبدالرشید سالہ الطاف احمد ولد عبدالرشید اور عاشق حسین بٹ ولد عبداللہ بٹ ساکنان کرال پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

زخمیوں کو علاج ومعالجہ کیلئے سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ابتدائی مرحم پٹی کے بعد انہیں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں