سیاحتی مقام گلمر ک کے فارسٹ علاقہ میں جنگجو مخالف آپریشن

علاقہ تک جانے والے تمام را ستے سیل۔پیراملٹر ی فورسز تعینات

سر ینگر: فوج نے سیاحتی مقام گلمر ک کے ایک وسیع فارسٹ علاقہ کومحاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیاہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج نے اس فارسٹ علاقہ تک جانے والے تمام راستوں کو سیل کرکے ان پر پیراملٹر ی فورسز کو تعینات کر رکھا ہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

سی این ایس کے مطابق پیر کو فوج کی 15مہار اور5 جٹ نے سیاحتی مقام گلمر ک کے بوٹہ پتھر ی فارسٹ علاقے کو بھی محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ فوج کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لے کر داخلی راستوں پر پہرے بٹھا دئے اورآس پاس علاقوں میں بھی پہرے بٹھا کروہاں تک جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے گلمر گ میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں