بی جے پی لیڈر کے خلاف کیس درج

سر ینگر: متنازعہ بیان دینے کی پاداش میں جموں و کشمیر پولیس نے بی جے پی لیڈر کے خلاف جموں کے تر کوٹہ نگر پولیس سٹیشن میں کیس درج کر لیا ہے۔بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل سی وکرم رندھوا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے خلاف احتجا ج کیا جارہا ہے اور تھانہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل سی وکرم رندھوا کا ایک متنازع بیان سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض بیان دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد خطہ کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا گیا اور متعدد پولیس اسٹشنز میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے مطالبے بھی کیے جارہے ہیں۔جموں و کشمیر پولیس نے اس سلسلہ میں جموں کے تر کوٹہ نگر پولیس سٹیشن میں ایک ایف آئی آر نمبر357/2021 زیر دفعات295 درج کیا گیا۔بی جے پی رہنما وکرم رندھوا کو متنازع بیان دینے پر پارٹی نے نوٹس جاری کیا۔ اس سے قبل بی جے پی جموں و کشمیر اکائی کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا اور بی جے پی جموں و کشمیر اکائی کے صدر رویندر رینہ نے شدید الفاظ میں اس بیان کی مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں