رام منشی باغ میں ٹر یفک اہلکاروں کا ڈھنڈ ے کا آزاد استعمال

گاڑ ی کا شیشے چکنا چور۔ بہار کے ایک شہر ی کا نو سالہ بچہ زخمی

سرینگر کے رام منشی باغ علاقہ میں ٹر یفک پولیس اہلکاروں نے جموں جانے والی ایک گاڑی پر اپنے ڈھنڈ ے کا آزاد انہ ستعمال کیا جس کے باعث ایک نوسالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس سری نگر کے رام منشی باغ پولیس اسٹیشن کے سامنے مصروف سونہ وار میں ٹریفک کی بھیڑ کوقابو کررہے تھے۔سی این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شہر ی اجے کمار نے کہا کہ پیر کی شام تقریباً 6.28 بجے وہ سری نگر سے ایک تیورا گاڑی JK14A.9578 جموں جا رہے تھے۔

سونوار پہنچنے پر، انہیں رکنے کے بغیروہاں تعینات ٹریفک پولیس والوں نے گاڑی پر زور سے ڈھنڈا مار جس سے ان کے9 سا لہ بیٹے آلوک کمار کی آ نکھ پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسے جے بی پنتھ اسپتال علاج کیلئے لے جایا گیا یہاں ابتدائی مرحم پٹی کے بعد وہ جموں کی طرف روانہ ہوئے۔

اجے کمار کے مطابق وہاں اندھیرا تھا اور ہم نے مناسب سمجھا کہ ہم جموں میں اس کا مزید علاج کرے جس کے بعدہم نے زخمی حالت میں جموں کا سفر کیا۔ کمار نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گاڑ ی کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ ادھر ڈی ایس پی ٹریفک امتیاز احمد نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی نسبت جانکار ی حاصل کرنے کے بعد کاروائی آ گے بڑ ھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں