شوپیان میں یوپی کے مزدور کی دم گھٹنے سے موت

سر ینگر: شوپیاں میں مبینہ طور پر ایک غیر مقامی مزدور کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی ہے جبکہ دو دیگر ضلع ا ہسپتال اننت ناگ میں زیر علاج ہیں۔سی این ایس کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو غیر مقامی افراد سمیت تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں زینہ پورہ شوپیاں صحت مرکز لایا گیا۔

ذرائع نے تینوں کی شناخت 20 سالہ انصار احمد اور 22 سالہ عظیم جان یوپی سے اور عبید بشیرپراہ ناگبل شوپیاں کے ہومانہ گاؤں کے طور پر کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تینوں میں سے انصار کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر کو ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ دو مزدوروں کی موت اور بے ہوشی کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر غیر مقامی مزدور کی موت کی وجہ دم گھٹنے سے معلوم ہوتا ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تینوں افراد مقامی ورکشاپ میں کام کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں