نیشنل کانفرنس جنرل علی محمد ساگر نے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ حضرت پیردستگیر صاحبؒ کے سالانہ عرس مبارک کے پیش نظر زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات جن میں پینے کی پانی، بغیر خلل بجلی، صحت وصفائی اور معقول ٹرانسپورٹ کے انتظامات بھی شامل ہیں، صبح وشام دستیاب رکھے جائیں۔
انہوں نے اِس سلسلے میں قدیم اور تاریخی زیارت گاہوں حضرت پیر دستگیر صاحبؒ خانیار شریف، درگاہ غوثیہ رہبابہ صاحب عالی کدل، زیارت دستگیر صاحبؒ سرائے بالا، آثار شریف جناب صاحب صورہ، زیارت دستگیر صاحبؒ بانڈی پورہ، زچلڈار،بانہال، رفیع آباد، سوپور، پنجورہ، شوپیاں اور دوسری زیارت گاہوں پر بھی عقیدت مندوں کیلئے مناسب اقدامات کرنے کی تلقین کی۔ یاد رہے عرس کے ایام 29ماہ ربیع اول جمعرات بمطابق 5نومبر سے شروع ہورہے ہیں۔