گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے

میدانی علاقے بھی سردی کی شدیدلپیٹ میں آگئے ہیں

سر ینگر:سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نکتہ انجماد سے گرجانے کے باعث میدانی علاقے بھی سردی کی شدیدلپیٹ میں آگئے ہیں تاہم کھل کر دھوپ نکل آنے اور گرمی کی تمازت بڑھ جانے کا وادی میں عام طور پر خیر مقدم کیا جارہا ہے۔سرینگر سمیت وادی بھر میں کم سے کم درجہ حرارت میں بتدریج کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین جگہیں رہیں جہاں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ کا نتیجہ میدانی علاقوں پر بھی پڑ رہا ہے جس سے سردی زور پکڑ رہی ہے جس سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے درجہ حرارت نکتہ انجماد سے گرجانے کے باعث میدانی علاقے بھی سردی کی شدیدلپیٹ میں آگئے ہیں

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں شدید سردی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں شدید دھند کے ساتھ ساتھ کم سے کم درجہ حرارت میں بھی مزید کمی واقعہ ہو گی۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں دس نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں