یوٹی میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کی ہی سرکار معرض وجود آنے کی رویندر رینا نے جتائی امید
جموں وکشمیرکے بی جے پی صدر رویندر رینا نے جمعہ کو کہاہے کہ جموں وکشمیر میں حدبندی مکمل ہونے کے فوراًبعد اسمبلی الیکشن منعقد کئے جائیں گے اور جموں وکشمیر یوٹی میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کی ہی سرکار معرض وجود آئے گی۔
ایس این ایس کے مطابق رویندر رینا نے ان خیالات کا اظہار سرینگر کے شنکر آچاریہ مندر میں بھاویہ پوجا کے موقعے پر صحافیوں سے بات چیت کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حد بندی مکمل ہونے کے بعد ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔
انہوں نے امید ظاہرکی کہ جموں وکشمیر کے عوام جس طرح سے بی جے پی کو قبول کررہے ہیں،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یوٹی میں اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی سرکار وجود میں آئے گی اور یہاں بی جے پی کی ہی حکومت ہوگی۔پاکستان کی جانب سے سرینگر۔
شارجہ فضائی سروس سے انکار کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر رویندر رینا نے کہا کہ یہ پڑوسی ملک کی کمزور سوچ کی عکاسی کرتاہے اور یہ اقدام سراسر غیر منصفانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی پروازیں سرینگر سے شارجہ جائیں گی لیکن فرق صرف ایک طویل راستہ ہوگا۔