انڈسٹر ئیل ائر یا لاسی پورہ پلوامہ میں بنیادی سہو لیات کے فقدان پر تشویش

سر ینگر: انڈ سٹر ئیل ائر یا لاسی پورہ پلوامہ میں کارخانہ داروں نے جہاں اس صنعتی ائریا میں بنیادی سہو لیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے وہی انہوں نے جموں وکشمیر بنک لاسی پورہ کے برانچ منیجر پر کارخانہ داروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور ان سے امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس جانب توجہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی این ایس کے مطابق انڈ سٹر ئیل ائر یا لاسی پورہ پلوامہ میں کارخانہ داروں کی میٹنگ منعقد ہو ئی جس میں بنیادی سہولیات اور دیگر اہم معاملات پر تبا دلہ خیا ل کیا گیا۔ اس میٹنگ میں فیڈریشن چیمبر آ ف اینڈسٹر یز کشمیر کے صدرشا ہد کاملی مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میں کارخا نہ دار کو ردپیش مسائل اور اس صنعتی یونٹ میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں اس ائر یا میں بجلی پانی ڈسپنر ی اور سڑ کوں جیسے بنیاد ی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیاکہ اس صنعتی علاقہ میں سڑک، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کے فقدان کے علاوہ طبی شعبے کی بھی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے جسکی وجہ سے مقامی کارخانہ دار انتظامیہ سے نالاں اور سراپا احتجاج ہے۔

میٹنگ میں اس بات پر غم وغصہ کا اظہار کیا گیا کہ جموں و کشمیر بنک لاسی پورہ کا برانچ منیجر مقامی صنعتکاروں اور کارخانہ داروں کے ساتھ تعاون نہیں کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بینک منیجر کارخانہ داروں کو بینک لون فراہم کرنے کے معاملے میں اپنی من مانی کررہا ہے۔انہوں نے مذ کورہ منیجر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے۔

کارخانہ داروں نے مذکورہ منیجر پران کے ساتھ بد تمیزی کی حد تک روکھا برتاو کرنے کا الزام لگاتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس جانب توجہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ منیجر کا برتاو اس حد تک روکھا ہے کہ یہاں کام سے آنے والے کارخانہ دار یوں محسوس کرتے ہیں کہ جیسے وہ بھکاری ہوں اور ہاتھ پھیلانے کیلئے آئے ہوں۔ ان کا کہنا تھا ”منیجر صاحب بدتمیزی کی حد تک تند مزاج ہیں اور ایسے پیش آتے ہیں کہ جیسے وہ کوئی رئیس اور باقی سبھی بھکاری ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو اس جانب توجہ کرتے ہوئے یا تو بنک کے منیجرکو اپنا رویہ سدھارنے کیلئے کہنا چاہیئے یا پھر یہاں کے منیجر کو تبدیل کیا جانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بنک منیجر کے اس رویہ سے بیشتر کارخانہ دار مالی بحران کے شکار ہوئے ہیں اور وہ اپنے یونٹس بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس دوران فیڈریشن چیمبر آ ف اینڈسٹر یز کشمیر کے صدرشا ہد کاملی نے یقین دلایا کہ وہ یہ تمام معاملات متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائیں گے تاکہ ان کا جلد از جلد حل نکل آ ئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں