سرینگر کے بمنہ علاقہ میں فائر نگ سے خوف وہراس

کوئی نقصان نہیں۔حملہ آور اتھل پتھل کے عالم میں فرار

سر ینگر: سرینگر کے بمنہ علاقے میں جے وی اسپتا ل کے نزدیک فورسز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا ہے۔ اس دوران حملہ آور اتھل پتھل کے عالم میں پلک جھپکتے ہی جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم پولیس و فورسز کے ساتھ فوج نے بھی حملہ آور جنگجو کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔

سی این ایس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جے وی اسپتا ل بمنہ کے احا طے میں ایک جنگجو موجودگی کی اطلاع ملتے ہی جب اسے پکڑ نے کے لئے پولیس وفروسز کی ایک پارٹی پہنچ گئی تو اس نے فورسز پارٹی پر فائر نگ کی فائرنگ کے نتیجے میں وہاں زبردست خوف و ہراس پھیل گیااور اسپتال کے احاطے میں بھاگم دوڑ کاعالم شروع ہوا اور لوگ محفوظ مقامات کا رخ کرنے لگے۔

گولیاں چلانے کی آواز سنتے ہی اسپتال کے اندر اور باہر سراسیمگی کے عالم میں اْدھر ادھر بھاگنے لگے۔حملہ آور اتھل پتھل کے عالم میں پلک جھپکتے ہی جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ معلوم ہواہے کہ اسپتال کے باہر اکثر دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں نے اپنا مال و اسباب وہیں چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا شروع کیا جبکہ کئی چھاپڑیوں پر موجود میوہ جات سڑکوں پر بکھرے نظر آئے اور وہاں سے گذ رنے والی شاہراہ پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی نقل وحر کت بھی بند ہوئی۔

حملے کے فوراََ بعد پولیس اور فورسز کی مزید کمک جائے واردات پر پہنچ گئی اور ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ پولیس اور فورسز اہلکاروں نے وہاں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا تاہم کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اس حملے میں جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں