سرینگر میں سیزن کی اب تک کی سب سے سرد رات ریکارڈ

شہرمیں 1.6 ڈگری سیلسیس، لداخ کا دراس علاقہ منفی 12.1 پر منجمد رہا

سر ینگر:منگل کو کم سے کم درجہ حرارت کے طور پر 1.6 ڈگری سیلسیس پر سرینگر میں سیزن کی اب تک کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی جبکہ لداخ کا دراس شہر منفی 12.1 پر منجمد رہا۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 15 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر میں منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ پر سرینگر میں منگل کے روز موسم کی اب تک کی سب سے سرد ترین رات تھی جبکہ لداخ میں دراس قصبہ میں منفی12.1 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر صوبے میں جہاں پہلگام میں درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں گلمر گ میں منفی 0.1 ڈگری درج کیا گیا-جموں صوبے میں بھی ٹھنڈ کی لہر جاری ہے جہاں جموں میں پانچ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چار سے پانچ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ تاہم آسمان صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں