علامتی تصویر
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کولگام میں جنگجوؤں اور فورسز کے مابین جھڑ پ کے دوران ایک جنگجو ہلاک

سر ینگر: جبکہ طرفین کے مابین گولی باری جاری ہے۔سی این ایس کے مطابق کولگام میں جمعرات کی دوپہر فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کے چانسر، چاولگام علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔

فورسز اہلکاروں نے جنگجوؤں کے علاقے میں چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔تلاشی کارروائی کے دوران چھپے عسکریت پسندوں نے حفاظتی اہلکاروں پر گولیاں برسائیں جس کے جواب میں اہلکار بھی مورچہ زن ہو گئے اور طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ محاصرہ میں دو جنگجو موجود تھے. آخری اطلاع ملنے تک جھڑ پ کیدوران ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ہیجس کی شناخت یاور احمد ساکن کنی پورہ کولگام کے بطور ہو یہ ہیتاہم۔سر کاری طور اس کی تصدیق ہو نا با قی ہے۔طرفین کے مابین جھڑپ جاری ہیاور رک رک کر گولی باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں