ڈگڈول رام بن میں سڑ ک حادثہ

دوافراد ہلاک،چار بچوں سمیت 12 زخمی

سر ینگر: سرینگر جموں شاہراہ پر ڈگڈول کے قریب ایک سومو گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو غیر ریاستی افراد ہلاک اور چار بچوں سمیت 12 دیگر زخمی ہو گئے۔چھ شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

ہفتہ کے روز سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سومو گاڑیJK03A 6391 پر 14 مسافر سوار تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہتا کہ دھند کی وجہ سے ڈرائیور سڑک کا اندازہ نہ کر پایا نتیجتاً وہ سڑک سے نکل کر چٹانوں پر سے کئی پلٹنیں کھاتی ہو ئی نیچے جا گری مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے کی زوردار آواز کے بعد جائے حادثہ سے چیخ و پکار کی آوازئیں آنے لگیں اور پولیس و مقامی لوگ بچاؤ کیلئے دوڑ پڑے۔

بچا ؤ کا روائی میں شامل ایک شہر ی نے بتا یا کہ جب ہم حادثے کا شکار ہوئی بس تک پہنچے تو زخمی کراہ رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر موبائل فون کے ذریعہ تحصیل صدر مقام پر پولیس و انتظامیہ کو مطلع کیا جس کے بعد رام بن پولیس اور سیول انتظامیہ کے ساتھ سا تھ ایم رام بن کی قیادت میں میڈیکل ٹیم کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے افسران و اہلکاران اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جہاں قیامت کا سماں تھا۔

تمام افراد کو، جن میں سے کچھ کی حالت نازک تھی، کو مقامی سب ڈسٹرکٹ اسپتال رام بن منتقل کیا تاہم ان میں سیایک اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسر ے نے اسپتا ل میں دم توڑ دیا مرنے والوں کی شناخت گلزار احمد ولد عرفان ساکن یوپی اور سمیر ولد طاہر ساکن یوپی کے بطور ہوئی ہے۔چھ شدید زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا۔۔پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں