حیدر پور ہ واقعہ کی معیاد بند مجسٹر ئیل تحقیقات ہوگی،رپورٹ پیش آتے ہی موزن کارروائی ہو گی :لیفٹنٹ گورنر

سرینگر:جموں کشمیر حکومت نے حیدر پور ہ واقعہ کی معیاد بند مجسٹر ئیل تحقیقات کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ادھر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔

سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر سرکار نے جمعرات کو حیدر پورہ واقعہ کیلئے معیاد بند تحقیقات کے احکامات صادر کئے ہیں۔

اس ضمن میں سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا کہ ”اے ڈی ایم رینک کے آفیسر کو حیدر پور واقعہ کی معیاد بند مجسٹرئیل تحقیقات کیلئے حکم دیا گیا ہے“۔

انہوں نے مزید لکھا کہ رپورٹ پیش ہونے کے ساتھ ہی موزن کارروائی کی جائے گی۔ لیفٹنٹ گورنر نے مزید لکھا کہ ”جموں کشمیر حکومت عام شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ دینے کیلئے وعدہ بند ہے اور میں یقین دہانی کرانا چاپتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی اور انصاف فراہم کیا جائے گا “۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں