حید ر پورہ سرینگر واقعہ کے خلاف عمر عبد اللہ نے سونہ وار پار ک میں احتجاجی دھرنا دیا

جھڑپ میں مارے گئے شہریوں کی قبر کشائی کرکے ان کی نعشیں لواحقین کو سپرد کی جائےکئی بار یونی فائیڈ مٹینگوں کی صدارت کی تاہم آج تک سمجھ نہیں آیا کہ ہائی بریڈ عسکریت کیا ہے / عمر عبد اللہ

سرینگر:حید ر پورہ سرینگر جھڑپ میں مارے گئے شہریوں کی قبر کشائی کرکے ان کی نعشیں لواحقین کو سپرد کی جائے گا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیراوعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر کی جانب سے تحقیقات کے احکامات کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران میں نے کئی یونئی فائیڈ کمانڈ مٹینگوں کی صدارت کی تاہم آج تک مجھے سمجھ نہیں آیا کہ یا ہائی بریڈ کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق حیدر پورہ سرینگر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف سونہ وار میں نیشنل کانفرنس کے نائن صدر عمر عبد اللہ نے دیگر پارٹی لیڈران و کارکنان کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا۔ جس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیدر پورہ سرینگر جھڑپ کے دوران مارے گئے بے گناہ شہریوں کی قبر کشائی کرکے ان کی نعشیں لواحقین کو سپر د کر دی جائے۔

شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہلاک کیے گئے شہریوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کیا جائے جو کہ انتطامیہ نے قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دھرنا دینے کا نہیں بلکہ دوسرے دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کل شام جس طرح مہلوکین کے خاندانوں کے ساتھ سلوک کیا گیا، میں خود پر قابو نہیں رکھ سکا اور اپنی آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا نے انکوائری کا حکم دیا ہے اور انہیں امید ہے کہ جانچ حقیقت کو ثابت کرے گی اور شفاف طریقے سے ہوگی۔ جموں کشمیر پولیس نے خود اعتراف کیا ہے کہ شہری کراس فائر میں مارے گئے تھے۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کی لاشیں ہندواڑہ سے نکالی جائیں اور انہیں آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے۔

ہائی بریڈ عسکریت پسندوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمر عبد اللہ نے کہا کہ جب وہ سابقہ ریاست کی سربراہی کر رہے تھے تو انہوں نے یونی فائیڈ میٹنگوں کی کئی بار صدارت کی ہے۔لیکن میں نے بہت سی انٹیلی جنس رپورٹس پڑٰی ہیں اور میں دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کو دیکھتا ہوں لیکن میں نے ہائبرڈ عسکریت پسندوں کے بارے میں نہیں سنا۔ کچھ مجھے سمجھائیں کہ اس کا کیا مطلب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں