وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر بہتری

وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے بہتری واقع ہوئی ہے جس سے سردی کا زور بھی ذرا سا تھم گیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق وادی میں فی الوقت کسی بھاری برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 4اور 5دسمبر کو پیر پنچال کے آر پار ہلکی برفباری اور بارشیں ہونے کا امکان ہے۔سی این آئی کے مطابق گزشتہ دنوں سے وادی کشمیر میں شدید سردیوں کے بیچ دن کو بیشتر اوقات موسم آبر الود رہنے کے نتیجے میں سردیوں میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار کیا گیا جب کہ گزشتہ رات منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق کوکرناگ میں منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور معمول کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگگزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسم ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی سردی سے بچنے کے لئے لوگ گرم لباس زیب تن کرنے کے علاوہ دفاتر،دکانوں اور کام کی دوسری جگہوں پر گرمی کرنے کے لئے الیکٹرانک آلات جیسے ہیٹروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم 4اور 5دسمبر کو پیر پنچال کے آر پار موسمی صورتحال میں تبدیلی آسکتی ہے جس دوران ہلکی برفباری اور بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں