File Photo
File Photo
File Photo

پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین مسلح جھڑپ ،آئی ای ڈی ماہر سمیت دو جیش جنگجو جاں بحق

سرینگر:وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ آئی ای ڈی ماہر سمیت دو جنگجو جاں بحق ہو گئے۔

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ میں اعلیٰ آئی ای ڈی ماہر اور غیر مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجو ؤں سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا۔ سی این آئی کے مطابق قصبہ یار پلوامہ میں دو جنگجوؤں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آ ر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو بدھ کی اعلیٰ الصبح محاصرے میں لیا اور تلاشی کارورائی شروع کر دی۔

ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ بدھ کی اعلیٰ الصبح جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فوج و فورسز پر شدید فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں فائرنگ شروع ہوتے ہی فوج و فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور اس طرح سے علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ فوج و فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوؤں کے فرار ہو نے کے تمام راستے سیل کر دئے اور فوج کی اضافی کمک طلب کرکے آپریشن کو وسیع کر دیا گیا۔

اسی دوران ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ رہائشی مکان میں محصور جنگجوؤں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی اور فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ دوبارہ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوؤں کی نعشیں بر آمد کر لی او ر ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محاصرے میں موجود جنگجووں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے ٹھکراکر فورسز پر گولیاں چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران دوجنگجو جاں بحق ہو گیا۔ آئی ادھر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بھی جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے جن کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جنگجو ؤں میں ایک آئی ای ڈی ماہر تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی غیر ملکی تھی جو پولیس و سیکورٹی فورسز کو کئی کیسوں میں انتہائی مطلوب تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں