جموں کشمیر میں دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد اب تک 366جنگجو، 96عام شہری اور 81سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہو ئے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے کہا کہ کشمیر سے کوئی بھی کشمیر پنڈت واپس نہیں گیا ہے جبکہ سرما کے موسم کے پیش نظر وہ جموں اور دیگر ریاستوں کو منتقل ہوتے ہیں۔
سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزرات داخلہ ننتن آند ائے نے بتایا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد وہاں مکمل طور پر امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے جموں کشمیر سے دفعہ 370کا خاتمہ کیا گیا تو 366جنگجو، 96عام شہری اور 81سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ کی منسوخی کے بعد وہاں اقلیتی طبقہ بھی محفوظ ہے اور آج سے کشمیر میں کوئی بھی کشمیر پنڈ ت حالات کی وجہ سے کشمیر سے واپس نہیں گیا ہے تاہم موسم سرما کی وجہ سے کچھ کشمیر پنڈٹ اپنے عیال سمیت دیگر علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں جن میں جموں اور دیگر قابل ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ آفیسران جو سیول سیکرٹریٹ میں تعینات ہے اور اس وجہ سے وہ کشمیر سے جموں منتقل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد پانچ اگست 2019سے 30نومبر 2021تک 366جنگجو، 96عام شہری اور 81سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کیلئے مرکزی سرکار کی کوششیں جاری ہے اور جموں کشمیر میں امن کی بحالی کیلئے سیکورٹی فورسز پر مصروف عمل ہے۔