ضلع اننت ناگ میں مزید 6 علاقے بند ش والے زون قرار

سری نگر، (یو این آئی):کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاو کی روکتھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع اننت ناگ میں مزید 6 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ جو ضلع ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں کورونا کیسز درج ہونے کے پیش نظر مروجہ گائیڈ لائنز کے مطابق مزید 6 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔

حکمناے میں کہا گیا ہے کہ ضلع کنٹرول روم روزانہ بنیادوں پر بندش والے علاقوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور یہ فیصلہ لیا جاتا ہے کہ کس علاقے کو کنٹونمنٹ زون قرار دینا ہے اور کس کو ڈی نوٹیفائی کرنا ہے۔حکمنامے کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔

جن علاقوں کو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اْن میں سرہامہ، ہلر، کے کلان، کھرم، مرہامہ اور رانی پورہ شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے کیسز میں روز افزوں بے تحاشا اضافہ درج ہو رہا ہے۔یونین ٹریٹری انتظامیہ نے اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے دیگر اقدام کے علاوہ ویک اینڈ لاک ڈاون کا نفاز عمل میں لایا ہے جو ہر جمعے کو2 بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح 6 بجے اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں