جموں وکشمیر میں مزید 4354کی رپورٹ مثبت، پانچ مریض فوت

سری نگر،(یو این آئی):جموں وکشمیر میں جمعے کے روز 4354افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 5مریض فوت ہوئے ہیں۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں جمعے کے روز سب سے زیادہ 916افراد میں کورونا کی تشخیص پائی گئی، بارہ مولہ میں 290، بڈگام میں 229، پلوامہ میں 90، کپواڑہ میں 618، اننت ناگ میں 329، بانڈی پورہ میں 109، گاندربل میں 42، کولگام میں 262، شوپیاں میں 29افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی۔

جموں ضلع میں 763، اُدھم پور میں 111، راجوری میں 43، ڈوڈہ میں 103، کٹھوعہ میں 68، سانبہ میں 104، کشتواڑ میں 30، پونچھ میں 91، رام بن میں 106اور ریاسی میں 21افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں پانچ مریض فوت ہوئے ہیں۔

اُن کے مطابق ابتک یوٹی میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4647تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 2268جموں ڈویژن اور 2379کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں وکشمیر میں جمعے کے روز مزید 5850مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جموں صوبے میں 1918اور کشمیر ڈویژن سے 3932تعلق رکھتے ہیں۔ جموں وکشمیر میں ابتک تک 374282مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں