پونچھ میں فوجی پورٹر درخت سے گر کر لقمہ اجل

جموں، 7 جنوری (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک 52 سالہ فوجی پورٹر درخت سے گرکر لقمہ اجل بن گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بنپت علاقے میں ایک فوجی پورٹر درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔

متوفی پورٹر کی شناخت 52 سالہ ترلوک کمار بالی ولد سندر داس بالی ساکن جھولاس پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متوفی کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں