آن لائن پڑھائی کی اور آن لائن امتحان بھی دیں گے: طلبا کا احتجاج

سری نگر،(یو این آئی): کشمیر یونیورسٹی سے منسلک کالجوں میں زیر تعلیم بی ایس سی نرسنگ اور بی ٹیک طلبا نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کو لے احتجاج درج کیا۔

احتجاجی طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’کلاسز زوم میں، امتحان روم میں‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔احتجاجی متعلقہ حکام سے آن لائن امتحان لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایک احتجاجی طالب علم نے کہا کہ پہلے امتحان لینے کے بارے میں نوٹیفکیشن نکالی گئی لیکن بعد میں کورونا کیسز میں اضافہ درج ہونے کی وجہ سے امتحانات کو موخر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک پروفیشنل کورس کر رہے ہیں انٹرنشپ کرنے کے لئے طلبا نے فیس بھی ادا کی ہے۔ان کا الزام تھا: ’ان (متعلقہ حکام) کو بچوں کے مستقبل کا کوئی احساس ہی نہیں ہے وہ اپنی مرضی کے مطابق ہی فیصلے لیتے ہیں‘۔

موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہم نے آن لائن پڑھائی کی اور امتحان بھی آن لائن ہی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام انٹرنیٹ کا بہانہ بنا کر آف لائن امتحان لینا چاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں