جموں وکشمیر میں مزید 771 افراد کی رپورٹ مثبت، سات مریض فوت

سری نگر، (یو این آئی): جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 771کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ سات مریض فوت ہوئے ہیں۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں منگل کے روز 172افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 22، بڈگام میں 62، پلوامہ میں 12، کپواڑہ میں 20، اننت ناگ میں 24، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 28، کولگام میں 16اور شوپیاں میں تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

جموں ضلع میں سب سے زیادہ 238، اُدھم پور میں 20، راجوری میں اٹھارہ، ڈوڈہ میں 58، کٹھوعہ میں اٹھارہ، سانبہ میں پانچ، کشتواڑ میں چار، پونچھ میں چار، رام بن میں 36اور ریاسی میں 7افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔

علاوہ ازیں منگل کے روز مزید 3330افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 1297جموں ڈویژن اور 2033کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ اب تک 431019افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اس وقت جموں وکشمیر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 12358ہیں۔ یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں