سری نگر، (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کے روز زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر در ج ہوئی ہے ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جمعرات 12بجکر 45 منٹ پر شہر ہ آفاق گلمرگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
انہوں نے کہاکہ اس زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔