جموں وکشمیر انتظامیہ نے چھ آفیسران کو تبدیل کیا

سری نگر، (یو این آئی) : جمو ں وکشمیر انتظامیہ نے جمعے کے روز 6آفیسروں کی تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گلزار احمد بٹ بی ڈی او کھاگ بڈگام کو تبدیل کرکے کلکٹر لیک کنزرویشن مینجمنٹ اتھارٹی سری نگر تعینات کیا گیا۔

عفان بہادر سٹیٹ ٹیکسز آٖیسر بارہ مولہ (سوپور) کو تبدیل کرکے سیکریٹری ایل سی ایم اے بنایا گیا۔ مس منشیا ایڈ منسٹریٹیو آفیسر چیف کنزرویٹر فاریسٹ جموں کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر رونیو جموں میونسپل کارپوریشن بنایا گیا۔

وحیدر الرحمن ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر رام بن کو تبدیل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ بسنت گڑھ بنایا گیا جبکہ وویک موڑ کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدفایت دی گئی۔ وحیدالرحمن کو سب راجسٹرار بسنت گڑھ کا اضافی چارج بھی دریا گیا ہے۔ مدثر حسین فمدا ڈی او بانڈی پورہ کو تبدیل کرکے سیکریٹری سری نگر میونسپل کارپوریشن تعینات کیا گیا۔ڈاکٹر پریا درشانی گوتم کو تبدیل کرکے بی ڈی او پھالن منڈل جموں کو تبدیل کرکے سیکریٹری جموں وکشمیر ہاوسنگ بورڈ بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں