سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی ) جنوبی ضلع اننت ناگ کے وتہ نار کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وتہ نار کو کر ناگ میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طورپر اس گاوں کو ہفتے کی سہ پہر کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار جونہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی گولیاں لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا اگر چہ اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
معلوم ہواہے کہ سیکورٹی فورسز نے وتہ نار کوکر ناگ کے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس ، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کی اضافی کمک کو بھی روانہ کیا گیا ہے ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک گاوں میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ممبئی نے 27 سال بعد ایرانی ٹرافی کا خطاب جیتا،سرفراز خان پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے
آسٹریلیا نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دی
بھگوا فرقہ پرست یتی نرسنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص)کی شان میں گستاخی ناقابل قبول :نیشنل کانفرنس
وزیر خارجہ کے پاکستان دورے کا اعلان خوش آئند بات :ڈاکٹر فاروق
چوتھی پیڑھی کے شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ
انڈیا چائلڈ پروٹیکشن کی ایگزیکٹو ڈائرکٹر سمپورن بیہورا ‘فائٹ 4 جسٹس’ ایوارڈ سے سرفراز
ہریانہ میں صبح 11 بجے تک 22 فیصد سے زیادہ ووٹنگ
کشمیر میں تیار ہونے والے کرکٹ بیٹ خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہو رہے ہیں
جموں و کشمیر وقف بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن کے انتظار میں
توہین رسالت کے مرتکب یتی نرسمہا نند کو فورا گرفتار کر بھیا جائے جیل : ڈاکٹر ایوب سرجن