سری نگر،16 اپریل (یو این آئی) سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کا سب سے بڑے باغ گل لالہ 18 اپریل کو سیاحوں کے لئے بند ہوگا۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھ جانے کے باعث باغ میں لگے ٹیولپ مرجھانے لگے ہیں جس کے باعث باغ کو 18 اپریل سے بند کیا جائے گا۔
بتادیں کہ 68 قسموں کے 15 لاکھ ٹیولپس سے آراستہ و پیراستہ اس باغ گل لالہ کو ماہ مارچ کی 23 تاریخ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا تھا۔
باغ گل لالہ کے انچارج انعام الرحمان نے یو این آئی کو بتایا کہ ٹیولپ اب مرجاھنے لگے ہیں جس کی وجہ سے باغ کو 18 اپریل سے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس باغ کو کتنی مدت تک کھلا رکھا جا سکتا ہے اس کا انحصار موسم پر ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 15 اپریل تک ساڑھے تین لاکھ سیاح اس باغ کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوگئے جو ایک ریکارڈ ہے۔
قابل ذ کر ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی۔
متعلقہ حکام کے مطابق سال گذشتہ 2 لاکھ26 ہزار سیاح ہی اس باغ کی سیر سے لطف اندوز ہوئے تھے جبکہ امسال یہ تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرے گی۔
محکمہ سیاحت کے ذرائع کے مطابق رواں سیزن کے دوران اب تک زائد از تین لاکھ سیاح وارد وادی ہو کر یہاں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ مارچ میں قریب ایک لاکھ اسی ہزار سیاح وادی کے حسین نظاروں سے محظوظ ہوئے ہیں جو گذشتہ ایک دہائی کے دوران ایک ریکارڈ ہے۔
وادی میں سیاحوں کی غیر معمولی آمد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جہاں ایک طرف سری نگر ہوائی اڈے پر روزانہ قریب 92 پروازیں آپریٹ کر رہی ہیں جن میں روز آٹھ سے نو ہزار سیاح وارد وادی ہوجاتے ہیں وہیں سری نگر اور دیگر سیاحتی مقامات کے ریستوران، ہوٹل وغیرہ بھی گنجائش کے مطابق بھرے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا وادی میں سیاحوں کی ریکارڈ ساز آمد سے جہاں شعبہ سیاحت کی جان میں جان آگئی ہے وہیں اس شعبے سے وابستہ لوگوں کے چہروں پر بھی بہار کی فضا سایہ فگن ہے جو گذشتہ دو تین برسوں سے مرجھائے ہوئے تھے۔
شعبہ سیاحت کشمیر کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڑی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ یہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس شعبے کا استحکام وادی میں بے روزگاری کے مسئلے کو کافی حد تک دور کرنے کی گنجائش ہے۔
ممبئی نے 27 سال بعد ایرانی ٹرافی کا خطاب جیتا،سرفراز خان پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے
آسٹریلیا نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دی
بھگوا فرقہ پرست یتی نرسنگھا نند کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص)کی شان میں گستاخی ناقابل قبول :نیشنل کانفرنس
وزیر خارجہ کے پاکستان دورے کا اعلان خوش آئند بات :ڈاکٹر فاروق
چوتھی پیڑھی کے شارٹ رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ
انڈیا چائلڈ پروٹیکشن کی ایگزیکٹو ڈائرکٹر سمپورن بیہورا ‘فائٹ 4 جسٹس’ ایوارڈ سے سرفراز
ہریانہ میں صبح 11 بجے تک 22 فیصد سے زیادہ ووٹنگ
کشمیر میں تیار ہونے والے کرکٹ بیٹ خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی استعمال ہو رہے ہیں
جموں و کشمیر وقف بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن کے انتظار میں
توہین رسالت کے مرتکب یتی نرسمہا نند کو فورا گرفتار کر بھیا جائے جیل : ڈاکٹر ایوب سرجن