ثقافت کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر،(یو این آئی): جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کے موقعے پر کہا کہ ثقافت اور میراث کے لحاظ سے کشمیر مالا مال ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ثقافت اور میراث کی اہمیت اور اِس کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کا بنیادی فرض بن جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ زندہ اور مہذب اقوام کی نشانی اپنے قدیم ثقافت کو محفوظ رکھنا ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئی پود سے اپیل کی کہ وہ اپنے میراث کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور جانیں کہ کشمیر کی تاریخ کن کن مرحلوں سے گزری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومتوں کے دوران جموں وکشمیر کی میراث اور ثقافت کو تحفظ بخشنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے۔انہوں نے کہا کہ جس قوم نے اپنی تہذیب،تمدن،رہن سہن،کلچر اور خاص کر اپنی مادری زبان کو جاری نہ رکھا اور اس کے فروغ کیلئے بے توجہی سے کام لیا،وہ قوم دنیا میں صف ہستی سے مٹ جاتی ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمارے آبشار، جنگلا، جھیل اور دریابھی ہماری ثقافت اور میراث کا ایک کلیدی حصہ ہیں،جن بدولت ہی ریاست میں سیاحوں کی بڑی تعداد وارد کشمیر ہوتی ہے لہٰذا ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ریاست کی آبی پناہ گاہوں اور صدیوں کی میراث کا تحفظ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں