سری نگر،(یو این آئی): جموں و کشمیر ریکانسلیشن فرنٹ نے رمسا اساتذہ کے ساتھ بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں احتجاج درج کیا۔اس موقع فرنٹ کے چیئرمین سندیپ ماوا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں پہلے بھی احتجاج درج کیا تھا اور ہمارا مطالبہ تھا کہ بٹہ کراٹے کے خلاف جوڈیشل کارروائی شروع ہونی چاہئے جو شروع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا: ’ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ جو سسٹم میں ملک دشمن عناصر علاقائی سیاسی جماعتوں اور حریت کی مدد سے گھس ا?ئے ہیں ان کو نوکریوں سے نکال دیا جائے‘۔موصوف نے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ جو یہاں بے گناہ کشمیری پنڈت، مسلمان، سکھ مارے گئے اس کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہماری اپیل ہے کہ رمسا اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ان کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس مطالبے کو پورا کرنے کے لئے ہم24 اپریل کے چار بجے تک انتظار کریں گے۔