سری نگر، (یو این آئی): سری نگر کے نمچہ بل علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں 7 رہائشی مکان خاکستر ہو کر دس کنبے بے گھر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نچہ بل سری نگر میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب بارہ بجے محمد نرفیق میر کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس، پولیس اور مقامی لوگوں نے انتہائی مشقت کرکے آگ کو قابو میں کر لیا لیکن سات رہائشی مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات سے دس کنبے بے گھر ہوگئے اور آگ کو رات کے قریب ڈھائی بجے قابو میں کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں محمد رفیق میر، اویس احمد میر، محمد اشرف میر، محمد شفیع میر، ارسلان احمد کار، پروینہ بانو، توصیف احمد کمار،وسیم احمد ڈار اور رمیض احمد کے رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جبکہ جلال الدین ڈار اور محمد امین ڈار کے مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کی ہے۔بتادیں کہ وادی میں سڑک حادثات کی طرح ا?گ لگنے کی وارداتوں کا رونما ہونا بھی اب ایک معمول سا بن گیا ہے جس سیلوگوں میں تشویش پایا جا رہا ہے۔
پانچ روز قبل ہی سری نگر کے ہی گوجوارہ علاقیمیں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران ایک مسجد شریف، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان خاکستر ہوا۔