جل جیون مشن نے سانبہ کے پلی گاؤں کے باشندوں کا پائپ پانی کا خواب پورا کیا۔ لوگوں نے وزیر اعظم کا کیا شکریہ ادا

جموں (یو این آئی) : نیشنل پنچایت راج ڈے 2022 کے موقع پر جموں و کشمیر کے سانبا ضلع کے پلی گاؤں کے باشندوں نے جل جیون مشن کے ذریعہ ان کے پائپ پانی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔جموں –

پنجاب قومی شاہراہ کے دائیں جانب گندم کے کھیتوں میں واقع گاؤں کا موڈ اس وقت خوش گوار دکھائی دے رہا تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے پی آر آئی کے نمائندوں سے خطاب کرنے گاؤں میں تھے۔

انہوں نے یہ ڈریم اسکیم شروع کی تھی جس میں پلی کے باشندوں کو جل جیون مشن کے تحت پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا تھا۔پلی پنچایت کے سرپنچ رندھیر شرما نے اپنے گاؤں کے ہر گھر کو پائپ پانی کا کنکشن فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر شرما نے کہاکہ “ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہمیں آزادی کے بعد پہلی بار پانی کے نلکے چلانے کا موقع ملا۔

اس سے پہلے ہینڈ پمپ سے پانی حاصل کرنا ایک مشکل کام تھا جو کہ پانی سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں کا ذریعہ تھے۔“انہوں نے مزید بتایا کہ”ہمیں خود پانی کے معیار کی جانچ کرنے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔

یہ بہترین تحفہ ہے جو ہمیں پی ایم مودی کی طرف سے مل سکا ہے۔“پلی گاؤں کی ایک اسکول ٹیچر اور پانی سمیتی کی رکن سنینا نے خواتین کو مشقت سے بچانے کے لیے حکومت کے اقدام کی ستائش کی، خاص طور پر اسکول جانے والی لڑکیوں کو جنہیں دور دراز سے پانی لانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ “پلی گاؤں نے 2019 میں جل جیون مشن کے آغاز کے بعد ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔

لڑکیاں اب روشن کیریئر کے لیے پڑھائی میں وقت لگا سکتی ہیں۔“پلی گاؤں کی ایک سولہ سالہ نندنی شرما کا کہنا ہے کہ اس کے اسکول میں جل جیون مشن کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بعد اس نے گھر سے بوتل کا پانی لانا بند کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں