تصویریو این آئی
تصویریو این آئی
تصویریو این آئی

مودی نے 20,000 کروڑ کی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

جموں، (یو این آئی):وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے پلی پنچایت میں 20,000 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار مرکز کے زیر انتظام علاقے پہنچے مسٹر مودی نے پنچایتی راج ڈے کے موقع پر پلی پنچایت سے پورے ملک کی گرام سبھا سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے اپنے دورے کے دوران انفراسٹرکچر قابل رسائی بنانے، نقل و حرکت میں آسانی اور خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کئی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔

مسٹر مودی نے 3100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کردہ بانیہال۔ قاضی گنڈ روڈ ٹنل کا افتتاح کیا۔ کل لمبائی 8.45 کلومیٹر ہے، اس سرنگ سے بانیہال اور قاضی گنڈ کے درمیان سڑک کے ذریعے فاصلہ 16 کلومیٹر کم ہو جائے گا اور سفر کا وقت تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک کم ہو جائے گا۔

یہ سرنگ دوہری ٹیوبوں پر مشتمل ہے جو دیکھ بھال اور ہنگامی انخلاء کے لیے ہیں اور ہر 500 میٹر پر ایک کراس مارگ کے ذریعے آپس میں جوڑا گیا ہے۔مسٹر مودی نے 7500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دہلی-امرتسر-کٹرا ایکسپریس وے کے تین سڑک پیکجوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

دہلی-امرتسر- کٹرا ایکسپریس وے پر بالسوا سے گروہا بلداران، ہیرا نگر نیشنل ہائی وے-44 پر 4/6 لین سڑکوں کی تعمیر، گوڑہ بیلداران، ہیرا نگر سے جاکھ، وجے پور تک اور جاکھ، وجے پور سے کنجوانی، جموں (جموں کے ہوائی اڈے سے رابطے کے ساتھ) تک کنٹرول شدہ رسائی فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ کیا تیار جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں