جموں کے سدھرا علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد، پولیس نے ناکارہ بنادیا

سری نگر، (یو این آئی): جموں کے مضافاتی علاقہ سدھرا میں سدھرا- کنجونی سڑک پر نصب کی گئی ایک آئی ای ڈی پائی گئی جس کو بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔

ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے بتایا کہ سدھرا- کنجونی سڑک پر ایک آئی ای ڈی نصب ہونے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقعہ کی طرف روانہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر فوری طور ٹریفک کی نقل وحمل بند کر دی گئی اور بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے آئی ای ڈی کو موقعہ پر ہی بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔

موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے بعد سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں