تصویریو این آئی
تصویریو این آئی
تصویریو این آئی

کشمیر میں موسلا دھار بارشیں،3 سے5 مئی تک بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

سری نگر، (یو این آئی):وادی کشمیر میں دوران شب موسلا دھار بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اس کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم 3 سے 5 مئی تک ایک بار پھر موسم خراب ہوسکتا ہے جس دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

وادی میں دوران شب موسلا دھار بارشوں کے باوجود بھی سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہی ریکارڈ کیا گیا۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 36.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کیمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔

اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں