سری نگر، (یو این آئی): سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے نزدیک اوئل ٹینکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز سری نگر لہیہ شاہراہ پر انڈیا گیٹ کے نزدیک ایک اوئیل ٹینکر ڈرائیور کے قابو سے باہر کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت مظفر اقبال ولد محمد اقبال ساکن کیول بدھل راجوری کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔