سری نگر،(یو این آئی): جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں پیر کے روز ایک آئی ای ڈی بر آمد کی گئی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی نے سڑک پر ایک بوکس میں نصب ایک آئی ای ڈی دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے آئی ای ڈی بر آمد کرنے کے فوراً بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا جنہوں نے اس کو بغیرکوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی گئی ہے۔