سری نگر، (یو این آئی): کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ پہلگام تصادم آرائی کے دوران حزب کمانڈر سمیت تین جنگجو مارے گئے ۔
موصوف آئی جی پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پہلگام انکاونٹر میں حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر اشرف مولوی مارا گیا۔
انہوں نے کہا: ’وہ (اشرف مولوی) شہری او رسیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا اور اس کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست بھی موجود ہے‘۔
انہوں ٹویٹ میں اشرف مولوی کی ہلاکت کو بہت بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ اشرف مولودی سال 2013 سے سرگرم تھا اور اُس کی کافی عرصے سے سیکورٹی فورسز کو تلاش تھی۔
بتادیں کہ جمعے کی صبح کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پہلگام کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود جنگجووں اور حفاظتی عملے کے درمیان تصادم شروع ہوا۔