جموں میں6 نو زائد بچوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد ہسپتالوں میں الرٹ جاری

جموں،02 اپریل(یو این آئی) جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے ایس ایم جی ایس ہسپتال میں چھ نو زائد بچوں اور ہیلتھ سپر انٹنڈنٹ میں کورونا کی تشخیص کے بعد ہسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ جی ایم سی جموں سمیت سبھی ہسپتالوں میں عملے کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ایس ایم جی ایس ہسپتا ل میں ایک سال سے کم عمر کے چھ نو زائد بچے کورنا پازٹیو پائے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ہیلتھ سپر انٹنڈنٹ کا کورونا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا جس کے بعد سبھی ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ میں سرعت لانے کی ہدایت جاری کی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ جی ایم سی جموں کی پرنسپل ڈاکٹر ششی سودان نے ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کو الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے ہسپتالو ں میں کورونا مریضوں کے لئے مخصوص وارڈوں کو بھی تیار رکھنے کی ہدایت دی ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جموں کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے الگ وارڈ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بھرتی بیماروں اور تیمارداروں کے بھی کووڈ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں