وقف بورڈ کی چیئر پرسن کا جموں عید گاہ کا دورہ ، انتظامات کا لیا جائزہ

جموں، 10اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے پیر کے روز جموں میں عید گاہ کا دورہ کیا اور وہاں پر عید نماز کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر درخشاں اندرابی نے کہاکہ وقف بورڈ کی جانب سے امسال جمعتہ الوداع ، شب قدر اور عید نماز کے حوالے سے تیاریاں قبل از وقت شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز درخشاں اندرابی نے جموں میں عید گاہ کا دورہ کیا اور وہاں پر صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں کا بچشم جائز ہ لیا۔
اس موقع پر درخشاں اندرابی نے وقف ملازمین پر زور دیا کہ صفائی اور دیگر کام کو جلدز جلد مکمل کرے۔
عید گاہ کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران درخشاں اندرابی نے کہاکہ امسال وقف بورڈ کی جانب سے عید گاہوں ، زیارتگاہوں اور مساجد میں نماز عید، جمعتہ الوداع اور شب قدر کے حوالے سے قبل از وقت تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وقف بورڈ کے تمام ملازمین کو متحرک کیا گیا ہے تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں