سری نگر،30اپریل(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے آرگنائزیشن سیکریٹری اشوک کول نے اتوار کے روز کہاکہ پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کھبی بھی کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی چناو اپنے وقت پر ہونگے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے اچھ بل میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
اشوک کول نے کہاکہ جموں وکشمیر میں فلاحی کاموں کی وجہ سے ہی بی جے پی آنے والے چناو میں واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ پنچایت اور بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی چناو کا اعلان بھی الیکشن کمیشن کھبی بھی کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا :’ مجھے لگتا ہے کہ اسمبلی چناو بہت جلد ہونگے کیونکہ الیکشن کمیشن نے یہاں پر اے آر اوز کی تعیناتی عمل میں لائی جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ اسمبلی چناو کا اعلان بھی متوقع ہے۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی چناو کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور اس بار بی جے پی حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔
