کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں آپریشن کے دوران 2 جنگجو مارے گئے:پولیس

سری نگر، پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک آپریشن کے دوران 2 جنگجو مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں مہلوک جنگجوئوں کی لاشیں اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ بر آمد کی گئیں جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس کشمیر وجے کمار کے حوالے سے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘مژھل سیکٹر میں فوج، کپوارہ پولیس اور بی ایس ایف کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 2 جنگجو مارے گئے’۔

ٹویٹ میں کہا گیا کہ دونوں مہلوک جنگجوئوں کی لاشیں اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ بر آمد کی گئیں جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں