شری امرنا تھ یاترا:6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا ایک اور جھتا جموں سے روانہ

جموں، جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر کے لئے روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار 5 سو 23 یاتری کشمیر کے لئے روانہ ہوئے جن میں 4745 مرد، 1685 خواتین، 3 بچے، 81 سادھو اور 9 سادھویں شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 262 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپ کے لئے روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 165 گاڑیوں میں 3 ہزار 7 سو 46 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2995 مرد، 665 خواتین، 2 بچے، 75 سادھو اور 9 سادھویں شامل تھیں۔

بالتل بیس کیمپ کے لئے 97 گاڑیوں میں 2 ہزار 7 سو 77 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1750 مرد، 1020 خواتین، 1 بچہ اور 6 سادھو شامل تھے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک قریب تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں