رام بن میں گاڑی پر درخت گر آنے سے 2 فوجی جوان زخمی

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے نچلانہ علاقے میں جمعرات کی صبح گاڑی پر درخت گر آنے کے نتیجے میں 2 فوجی جوان زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے نچلانہ علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک فوجی گاڑی پر اچانک ایک درخت گر آیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوان زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئےسب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں